کمانڈنگ آفیسر کرم ملیشیا فورسز کرنل توصیف اختر کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں قیام امن کیلئے سرحد سیل کرنے کا اقدام کیا گیاہے۔
کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں سپینہ شگہ،تری منگل،بوڑکی،خرلاچی اور شہیدانو ڈنڈ سمیت تمام راستوں پر سرحد پار سے ہر قسم کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
سرحد پرسیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ سرحد پر ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
--------
پاراچنار کے ایک باشندے کا موصولہ تبصرہ:
تبصرہ: 1
سلام --- جو کچھ اس خبر میں کرنل توصیف نے کہا ہے یہ جھوٹ ہے۔ کئی راستے سیکورٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ پاراچنار کی شیعہ کمیونٹی کو تنگ کرنے کے لئے بند کئے گئے ہیں۔ ٹل پاراچنار کے راستے سے کبھی کبھی سرکاری فورسز کی حفاظت میں سامان لایا جاتا ہے جس سے یہاں کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ اسی لئے زیادہ تر سامان افغانستان کے راستے سے آتا ہے۔ پاراچنار میں شیعیان اہل بیت رسول (ص) کو تنگ کرنے کے لئے حکومت نے یہ راستے بند کئے ہیں۔
---------
تبصرہ نمبر 2:
پاراچناریوں کی خوراک کے رسد کا واحد راستہ بھی بند کردیا گیا ہے کرنل توصیف خیوص اور شلوزان میں طالبان پاکستان کی شکست کے بعد پاراچناریوں سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے یہ حربہ استعمال کرہا ہے تاکہ پاراچناری تنگ آکر اس بات کو مان لیں کہ پاراچنار کے راستے ظالمان یا طالبان افغانستان جا سکیں اور یوں پاراچنار بھی ان کی دہشت کا نشانہ بنے۔یہ ایک وطن فروش کرنل کی ایک شیطانی چال ہے۔ پاراچناریوں کو فورا حرکت میں آنا چاہیے اور اس مسلے کو عالمی عدالتوں ،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور او آیی سی میں لے جانا چاہیے کیونکہ یہاں تو جنگل ہے کویی شنوای نہیں ہوگی۔
حسین پاکستانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تبصرہ نمبر 3:
پاراچنار کے راستے 5 سال سے بند ہیں اور لوگوں نے افغانستان کے راستے اختیار کئے تھے لیکن اب توصیف اختر نے یہ راستے بھی بند کردیئے ہیں اور توصیف اختر نے ایک سال سے کچھ بے گناہ لوگوں کو بھی قیدی بنا رکھا ہے اور ان لوگوں کا ایک سال سے کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ کہاں پر ہیں؟ کیا وہ زندہ بھی ہیں با شہید کئے گئے ہیں؟ اور میڈیا بھی خاموش ہے. اگر میڈیا کچھ کردار ادا کرے تو پاراچنار کے مظلوم عوام شکر گزار رہیں گے۔
---------
To: Chief Justice of Supreme court of Pakistan.To: ISPR Pak ArmyTo: Interior Minister of PakistanTo: Muslim League (N) Mr. Nawaz Sharif
Open letter via newspaperAppeal: We, the people of PARACHINAR, are appealing from the Government of Pakistan to1. Open the closed roads (Since last four or five years) for us; if you are considering us Pakistani OR2. Provide us the food stuff or life saving items and materials; if we are Patriotic OR 3. Do whatsoever you can for our survival?4. The Taliban supporter, colonel Tauseef, has closed the Afghanistan roads for us why? The colonel Tauseef could not open Pakistan roads for us and then why he closed the Afghan road.
...........
- سلام یہ جو کرنل توصیف نے افغان بارڈر بند کیا ہے ایک بہت بڑی سازش ہے کیونکہ یہ پاراچنار کی آخری امید تھی۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ وہاں پر طالبان کو بسایا جائے کیونکہ وہاں ـ جو ایک پہاڑی علاقہ ہے ـ اور طالبان کی نقل و حرکت افغانستان کے لئے آسانی سے ہوسکتی ہے لیکن پاراچنار کے لوگ کسی قیمت پر بھی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اسی وجہ سے کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے سے پاراچنار کے لوگ یہ مطالبہ مان لیں۔